شامی فوج نے داعش کے زیر قبضہ فوجی اڈے کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا

شامی فوج نے داعش کے زیر قبضہ فوجی اڈے کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق (این این آئی) شامی فوج نے داعش کے زیر قبضہ فوجی اڈے کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا عرب ٹی وی کے مطابق شامی فوج نے کہا ہے کہ شمال میں واقع الجراح فوجی اڈے کے مضافات میں واقع دیہاتی علاقوں سے داعش جنگجوؤں کا مکمل صفایا کرتے ہوئے ایئرپورٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔الجراح فوجی اڈہ حلب سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس پر داعش جنگجوؤں نے 2014ء میں قبضہ کرلیا تھا ٗدوسری جانب داعش نے الزام عائد کیا کہ شامی فوج کی بمباری اور کاروائی سے زیادہ تر عام شہری مارے گئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -