نواز شریف کی قیادت میں کے پی اور سندھ میں بھیجدید وسائل مہیا کرینگے ، علی عمران
لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین چوہدری علی عمران اور لاہور کے نائب صدرچو ہدری علی عدنان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے اپوزیشن کی سیاست ناکام ہوچکی ہے،چار سال تک اپوزیشن نے غریب عوام کو بیوقوف بنا کر رکھا ہے،میاں نواز شریف کی قیادت میں کے پی کے اور سندھ کو بھی پنجاب جیسا ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے اور وہاں بھی جدید ترین وسائل مہیا کرینگے۔مسلم لیگ(ن) نعروں کی نہیں بلکہ عملی طور پر عوامی مسائل حل کرنے کی سیاست کرتی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری اور گو ادر پورٹ منصوبے حکومت کی بڑی کامیابیاں ہیں۔
داروغہ والا میں یونین کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک ان منصوبوں میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔
اپنے بیان میں رکن اسمبلی نے کہا عمران خان نے قرضوں کو سب سے بڑی لعنت کہا لیکن پشاور کے بھائیوں نے ان کو 98ہزار اونٹ بطور قرض دیے جبکہ کے پی کے کی حکومت بھی قرض پر چل رہی ہے۔اس کے مقابلے میں پنجاب حکومت کے تمام پروجیکٹس اپنے وسائل میں مکمل کیے جارہے ہیں ۔تمام میگا پروجیکٹس اپنی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔پنجاب حکومت اس سال کے آخر تک اپنی ضرورت کی بجلی پیدا کرنے میں خود کفیل ہو جائے گا۔