خلیج تعاون کونسل کا یمن کی وحدت ، خود مختاری اور اس کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

خلیج تعاون کونسل کا یمن کی وحدت ، خود مختاری اور اس کے امن و استحکام کو برقرار ...

  

دبئی (اے پی پی) خلیج تعاون کونسل نے ایک مرتبہ پھر یمن کی وحدت ، خود مختاری اور اس کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کونسل نے کہاہے کہ یمن کے بحران کے پْر امن حل کیلئے اقوام متحدہ کی حالیہ کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائیگی ۔خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی نے باور کرایا ہے کہ کونسل کے رکن ممالک یمنی عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گروہ بندی اور علاحدگی کے لیے لگنے والی تمام آوازوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اور آئین اور قانون کا ساتھ دیں تا کہ ریاست کا اختیار اور خود مختاری آسان ہو جائے

اور ملک میں امن و استحکام کی واپسی یقینی ہو سکے ۔

مزید :

عالمی منظر -