ناروے کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا
اوسلو (اے پی پی) ناروے کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کی تجارتی یونینوں کی کنفڈریشن نے ایک سو سترہ ووٹوں کے مقابلے میں ایک سو ستانوے ووٹوں سے اسرائیل کا اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے خلاف تحریک چلانے والی تنظیم بی ڈی ایس نے ناروے کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں مدد ملے گی۔