’’میڈیا کے معیاری مواد‘‘ پر سیمینارآج یو سی پی میں ہو گا

’’میڈیا کے معیاری مواد‘‘ پر سیمینارآج یو سی پی میں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے ’’سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن‘‘ کے زیراہتمام ایک سیمینار ’’میڈیا کے معیاری مواد‘‘ کے اوپر آج ایک سیمینار منعقد کیا جارہا ہے۔ سیمینار میں ملک کے نامور صحافی ایڈیٹر دی نیشن اور وقت ٹی وی کے پروگرام ’’ٹاکرا‘‘ کے میزبان سلیم بخاری ، سیاسی تجزیہ کار سلمان عابد، نیو ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز محمد عثمان اور سکول آف میڈیا اور کمیونیکیشن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ بطور مہمان شرکت کریں گے۔ سیمینار یوسی پی ، نیو بلڈنگ کے چوتھے فلور کے ٹی وی اور سیمینار ہال میں 11بجے صبح ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ سیمینار ایم فل ریسرچ ٹریک کے طلباء وطالبات اپنے مضمون ’’سیمینار‘‘ کے فائنل پروجیکٹ کے طور پر منعقد کروا رہے ہیں۔