لوڈشیڈنگ2018میں بھی ختم نہیں ہوگی،ناصر رمضان

لوڈشیڈنگ2018میں بھی ختم نہیں ہوگی،ناصر رمضان

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ 2018میں بھی ختم نہیں ہوگی صرف عوام کو طفل تسلیاں دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ اب لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں ناکامی کے بعد حکمران جماعت نے اگلے عام انتخابات2018میں کامیابی کی صورت میں بجلی بحران ختم کرنے کیلئے پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے5سالہ پروگرام تیار کیا ہے جو صرف عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے کے سوا کچھ نہیں ۔

کیونکہ اگر میٹروٹرین، میٹرو بس کی طرح فنڈز توانائی منصوبوں پر خرچ ہوتے تو آج عوام لوڈ شیڈنگ کا بدترین عذاب نہ بھگت رہے ہوتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر ے کہا کہ حکمرانوں کے توانائی بحران کے اکثر منصوبے ناکام ثابت ہوئے جن میں بہاولپور سولر پراجیکٹ اور نندی پور منصوبہ کے بعد بھکھی پاور پلانٹ بھی شامل ہے جو چند دن ہی پیداوار کے بعد خرابی کا شکار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے سستی روٹی منصوبے، گرین ٹریکٹر سکیم،ییلو سکیم، بے روزگار کو زرعی زمین کی الاٹمنٹ سمیت تمام منصوبے فیل ثابت ہوئے عوام اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور انتخابات میں انہیں مسترد کردینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -