اللہ تعالیٰ نے سودی کاروبار کو حرام قرار دیا ہے، پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی

اللہ تعالیٰ نے سودی کاروبار کو حرام قرار دیا ہے، پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد ...

  

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی بندگی کے لئے پیدا کیا ہے اور حرام چیزوں سے منع فرمایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سود حرام ہے۔ لہٰذا مومنو کے لئے یہ حکم ہے کہ تم سودی کارور بار نہ کرو۔ سود کا کاروبار کرنے والوں کو قیامت کے دن ایسے اٹھایا جائے گا جیسے وہ پاگل ہو۔ شیطان کی شیطانیت سے بچنا چاہئے۔ وہ ہمیں ہر وقت گمراہ کرتا ہے۔

ہم سے یہ سوال کیا جائے گا کہ تم نے مال کن کاموں پر خرچ کیا اور کس طرح سے خرچ کیا۔ فرمایا جو عورتیں تمہارے لئے حلال ہیں۔

لہٰذا اے مومنوں تم حرام خوری کی طرف نہ جاؤ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -