چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا کھانے سے گٹھیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ماہرین صحت

چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا کھانے سے گٹھیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ...

  

سڈنی (اے پی پی)اسٹریلیا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا کھانے سے جوڑوں کے امراض بالخصوص گٹھیا کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔کوینزلینڈ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے تحت کیے گئے ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ گائے اور بکری کے گوشت، مرغی، مچھلی، مکھن، پنیر اور تیل میں ایک طرف تو سیر شدہ چکنائی (سیچوریٹڈ فیٹ) وافر ہوتی ہے تو دوسری جانب وہ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور بھی ہوتے ہیں جب کہ یہ دونوں چیزیں ہی ایک ساتھ مل کر جوڑوں پر بدترین اثرات ڈالتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حیوانی چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس ہمارے جوڑوں کی کرکری ہڈیوں (کارٹیلیج) میں قدرتی لچک اور نرمی کو متاثر کرتے ہیں ۔

جس کے نتیجے میں جوڑوں کو حرکت دینا مشکل سے مشکل ہوتا چلا جاتا ہے۔ یہی چیز بتدریج آگے بڑھتے ہوئے گٹھیا کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے سادہ اور کم چکنائی والی غذا کو معمول بنایا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -