موصل میں جاری لڑائی کی وجہ سے شہر چھوڑ کر جانے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ

موصل میں جاری لڑائی کی وجہ سے شہر چھوڑ کر جانے والے افراد کی تعداد میں نمایاں ...

  

بغداد (اے پی پی) عراق کے شہر موصل میں جاری لڑائی کی وجہ سے شہر چھوڑ کر جانے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ بے گھر شہریوں کی صورتِ حال ابتر ہو رہی ہے۔ یہ بات مہاجرین کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم نے ایک رپورٹ میں کہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق عراقی افواج موصل کے مغربی نصف حصے میں داعش کے ساتھ برسرِپیکار ہیں اور اس شدت پسند گروہ کو اِس کے آخری ٹھکانے سے بے دخل کرنے کے حتمی مرحلے میں ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق قریب دو لاکھ پچاس ہزار شہری اب بھی مغربی موصل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف موصل میں کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک قریب پانچ لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -