بھارت نے ایران سے ایل این جی درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے

بھارت نے ایران سے ایل این جی درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے

  

نئی دہلی/تہران (این این آئی)بھارت نے ایران سے ایل این جی درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت تیل وگیس نے ایران سے ایل پی جی کی درآمد کے معاہدے پر دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ایران سے چھے ماہ کے دوران چوالیس ہزار ٹن ماہانہ سیّال گیس درآمد کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اپنی گیس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے، سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات سے ماہانہ ایک ملین ٹن ایل پی جی درآمد کرتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -