جسمانی لچک یا ربڑ!! چینی لڑکی کا حیرت انگیز مظاہرہ

جسمانی لچک یا ربڑ!! چینی لڑکی کا حیرت انگیز مظاہرہ

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ربڑ کی طرح جسمانی لچک کا مظاہرہ حقیقت میں تو نہیں پر کمپیوٹر کا کمال ضرور ہو سکتا ہے، لیکن جناب ایک چینی لڑکی نے اسے سچ کر دکھایا ہے۔چین کے صوبیشا نڈونگ سے تعلق رکھنے والی ’وانگ چو‘نامی حسینہ نے جسمانی لچک کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والوں کو بھی حیران کرڈالا۔بیس سالہ وانگ اپنے جسم کے جوڑ وں کو 180ڈگری کے زاویے پر موڑ نے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اپنے ہاتھ پیر کو اس انداز میں موڑتی ہے کہ جیسے یہ اْس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔چینی حسینہ کی اس حیرت انگیز صلاحیت پر دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے اور اْسکی مہارت کی خوب داد دے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -