پنجاب میں غریبوں کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ،نوشین

May 15, 2017

لاہور( پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ملک میں غر بت اور افلاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب دو ارب روپے کا نیا ہیلی کاپٹر خرید رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام نے مسلم لیگ ن کو اس لئے ووٹ نہیں دئیے تھے کہ وہ اقتدار میں آکر قوم کا پیسہ اپنے مفادات پر خرچ کرے ، دو ارب روپے سے غریبوں کے لئے ادویات خرید ی جاسکتی تھیں اوراس رقم سے کتنے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے انتظامات کئے جاسکتے تھے ۔پنجاب میں غریبوں کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ، یہاں صرف غریبوں کے لئے اعلانات کئے جاتے ہیں اور امیروں کے لئے تمام وسائل موجود ہیں۔

غریب در در کرٹھوکر کھا رہا ہے

مزیدخبریں