ون بیلٹ ون روڈ فورم کے انعقاد پر چین کی قیادت کو مبارکباددیتاہوں، عرفان دولتانہ

ون بیلٹ ون روڈ فورم کے انعقاد پر چین کی قیادت کو مبارکباددیتاہوں، عرفان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے جب ہمیں دہشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا تھا۔چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔ دونوں ملک ترقی ،خوشحالی اورامن کی منزل کے اہم شراکت دار ہیں۔ چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں دنیا کو پر امن اورخوشحال مستقبل کی امید دی ہے اورپاکستان امن اورخوشحالی کے چینی ماڈل سے بے حدمتاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ون بیلٹ ون روڈ فورم کے انعقاد پر چین کی قیادت کو مبارکباددیتاہوں اورپاکستان ون بیلٹ ون روڈ فورم کے تاریخی اقدام کی بھرپور حمایت کرتاہے۔ون بیلٹ ون روڈ سے چین کا ایشیا کے دیگر ممالک،یورپ اورافریقہ تک مربوط رابطہ ممکن ہو سکے گا۔