ٹیپاآف لٹن روڈ کو ’’بیوٹی پارلر ‘‘ تیار کرالیاگیا ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی انتظامات

ٹیپاآف لٹن روڈ کو ’’بیوٹی پارلر ‘‘ تیار کرالیاگیا ، ہنگامی صورتحال سے ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لٹن روڈ پر واقع ٹیپا ہیڈ آفس میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اس ضمن میں عمارت سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عملے کو ناگہانی صورت سے باہر نکالنے کے لیے اضافی راستوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے چار منزلوں پر مشتمل ٹیپا ہیڈآفس کی عمارت کے عقبی سائیڈ پر آہنی سیڑھیاں بنائی گئی ہیں ٹیپا میں ریسکیو کے ساتھ ٹرینگ سیشن آئندہ دنوں ہوگا۔ جبکہ آگ بوجھانے کے آلات بھی نصب کر دیئے گئے ہیں اس امر کا اظہار ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عرفان احمد نے گزشتہ روز پاکستان سے اپنی خصوصی گفتگو سے کیا ڈائریکٹر نے کہا کہ ٹرینگ سیشن منقعد کروانے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔انھوں نے کہا ٹیپا ہیڈ اآفیس میں ٹیپا مونوں گرام کے ساتھ خوبصورت پودوں کے پوٹ بھی سجائے گئے ہیں اورعمارت کی خوبصورتی میں چار چاند لگوادیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن فنانس ٹیپا کی زاتی کاوشوں کے نتیجے میں بائیومیٹرک سسٹم کی بھی منظوری لے لی گئی ہے جس سے ملازمین سے دفتر اآنے جانے کا رکارڈ مرتب کیا جائے گا۔اس ٹرینگ سے ٹیپا کیملازمین ہنگامی صورت حال سے نبردآزما کے مختلف طریقوں سے آگاہی حاصل کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -