پاک چین اقتصادی راہداری ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،راحیلہ یحیٰی

پاک چین اقتصادی راہداری ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،راحیلہ یحیٰی

  

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ یحیٰی منور نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔وزیر اعظم کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔پاکستان میں خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کے بجائے تجارت ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھنا چاہتا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔خطے کے بڑے ممالک اس پروجیکٹ میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔لیکن بھارت سی پیک منصوبے ناکام بنانے کیلئے تمام ہربے استعمال کررہا ہے۔اس کے باوجود اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔بھارت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی ناکام کوششں کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ حکومت کے چار سال پورے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) کی حکوت نے چار سالوں میں پاکستان کو تیس سالوں جیسی ترقی سے ہم کنارہ کردیا ہے۔حکومت کے زیر تکمیل منصوبے ہماری آنے والی نسلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چین نے پاکستان میں 41ارب کی سرمایہ کاری کی ہے۔یہ میاں نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔حکومت اپنی کارکردگی کی بدولت آئندہ عام انتخابات میں بھی پھر کامیاب ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -