توانائی بحران نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ، عابد صدیقی

توانائی بحران نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ، عابد صدیقی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران نے ہماری ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت انتخابی دعوؤں کے برعکس چار سالوں سے سڑکوں اور پلوں کو پکا کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے صرف باتیں کی گئیں عملی اقدامات صرف افتتاحی تقاریب تک محدود ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے اور فنڈز لے کر کام چلارہی ہے جس کی وجہ سے معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ ہمارا تجارتی خسارہ دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے جبکہ بیرون ملک سے ہماری درآمدات میں آئے روز اضافہ اور برآمدات میں کمی ہماری رہی سہی معاشی حالت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ گذشتہ برس کی نسبت اس برس ہمارے تجارتی خسارے میں 7 ارب ڈالر کا اضافہ ہماری حکومت کی ناکام تجارتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو یہ تجارتی خسارہ باقی معاشی اصلاحات کو بھی لے ڈوبے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -