امتناع قادیانیت ایکٹ پرعملدرآمدکرایاجائے،علامہ ممتازاعوان

امتناع قادیانیت ایکٹ پرعملدرآمدکرایاجائے،علامہ ممتازاعوان

  

لاہور(جنرل رپورٹر )ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان نے نئے مرکز تحفظ ختم نبوت گرین ٹاؤن میں ردفتنہ قادیانیت کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام بنیادی عقیدہ ہے اوردین اسلام کی تمام عمارت اس عقیدہ ختم نبوت پرقائم کھڑی ہے۔دین اسلام کا محورومرکزعقیدہ ختم نبوت ہے اوردین اسلام کی روح وجان عقیدہ ختم نبوت ہے اور اس عقیدہ میں معمولی سی لچک یاجھول انسان کو ایمان کی رفعتوں سے گرا کرکفر کی پستیوں میں پٹخ دیتی ہے اس لیے عقید ہ ختم نبوت پرغیرمشروط طورپرایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے ۔انہوں نے وطن عزیزمیں منکرین ختم نبوت انگریز ے خودکاشتہ پودے فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ارتدادی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کی اسلام وپاکستان مخالف سرگرمیاں خطرناک حدتک بڑھ چکی ہیں اسلیے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امتناع قادیانیت ایکٹ پرموئثرومکمل طورپرعملدرآمدکراتے ہوئے قادیانی ناپاک ارتدادی سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے بصورت دیگردینی جماعتیں قادیانی فتنہ کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کیخلاف تحریک چلانے پرمجبورہونگی اور پھراس طرح حالات کے ابتر ہونے کی تمام تر ذمہ داری قادیانیت نوازحکومت اور فتنہ قادیانیت پر ہی عائد ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -