سی پیک کے چینی انجینئر زاور مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے : میاں مقصود

سی پیک کے چینی انجینئر زاور مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے : میاں مقصود

  

لاہور(جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے گوادر میں مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر واقعہ انتہا ئی افسوسناک ہے۔قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے۔ د ہشت گردوں نے نہتے افراد کو نشانہ بنا یا ہے ۔اس واقعہ میں ملوث لوگوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔انہو ں نے کہا کہ رواں سال کے دوران دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔اور یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ۔ملک میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تما م ادارے ہنگامی بنیادوں پر ایسے اقدامات کریں جس سے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں انڈین راء اسرائیلی موساد اور امریکن سی آئی اے ملوث ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے بھارت اپنے جاسوس کلبھوشن کو بچانے کے لئے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے ۔بے گناہ اور معصوم جانوں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔حکمران ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں ۔ہندوستان نے کبھی بھی پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم نہیں کیا ۔ سفارتی محازوں سے لیکر کھیل کے میدانوں تک وہ متعصبانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرتا چلا آرہا ہے۔انڈیا دہشت گردوں کی مالی سپورٹ اور انکی تربیت کر رہا ہے افغانستان میں پاکستانی حدود کے قریب سفارتخانے اسکا ٹھوس ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام لانے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت ملکر مضبوط اور جامع حکمت عملی مرتب کرے۔جنرل پرویز مشر ف کی بزدالانہ پالیسوں کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔نائن الیون کے بعد سے شروع ہونے والی دہشت گردی کی جنگ ہمارے گلی محلوں تک پہنچ چکی ہے ۔اب تک ہمارے ساٹھ ہزار سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنا دیا گیا ۔ملکی معیشت کو سو ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے ۔میاں مقصو د احمد نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت بلوچستان شہید مزدوروں کے لواحقین کی مالی امداد کرئے۔سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئروں اور مزدوروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -