سکول ایجوکیشن کا 50 فیصد بجٹ خرچ نہ ہونا حکومتی دعوؤں کی نفی ہے، مراد راس

سکول ایجوکیشن کا 50 فیصد بجٹ خرچ نہ ہونا حکومتی دعوؤں کی نفی ہے، مراد راس

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب میں سکول ایجوکیشن ترقیاتی کاموں کا 50 فیصد بجٹ منصوبوں کی سست روی کے باعث خرچ نہ ہونا حکومتی دعوؤں کی نفی ہے نام نہاد خادم اعلیٰ سڑکوں، پلوں اور اورنج ٹرین جیسے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا کریڈٹ لینے کے لئے تو ہر وقت متحرک رہتے ہیں لیکن تعلیم کے شعبے کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ پوری دنیا اس بات پر متفق ہے کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو پس پشت ڈال کر لیپ ٹاپ، جنگلہ بسوں اور اورنج ٹرینوں سے عوام کے دلوں میں نہیں اُتر سکتی اور نہ ہی ان سکیموں سے عوام سے ووٹ حاصل کر سکتی ہے موجودہ حکومت تعلیم، صحت اور صاف پانی مہیا کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -