تحفظ ناموس رسالت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا،مولانا عزیزالرحمن

تحفظ ناموس رسالت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا،مولانا عزیزالرحمن

  

لاہور(جنرل رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی لاہور کے عہدیداران کا اجلاس جامع مسجدزبیرمیں مجلس تحفظ ختم نبوت گلشن راوی کے امیرمولانا عزیزالرحمن کی صدارت میں منعقد ہواجبکہ مہمان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم تھے۔ اجلاس میں مولانا مشہوداحمد،مولانا قاری عبدالرحمن ،مولانا مسعوداحمد،قاری سعیدالرحمن،قاری سیف الرحمن،مولانا وسیم اللہ،بھائی ابراہیم،بھائی عمران،بھائی محمود سمیت کئی ایک عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مبلغ ختم نبوت لاہورمولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام بنیادی اور مرکزی نقطہ ہے ،پورے اسلام کی عظیم الشان عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ امت نے اجتماعیت اور وحدت کا ثبوت دیا ہے۔تحفظ ختم نبوت اہل اسلام کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے عقیدہ ختم نبوت دین کی روح ہے ،قادیانیت زندیقیت کانام ہے ہرمحاذ پرمحاسبہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی بھی سازش ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔مولانا عزیزالرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کی برکت کی وجہ اسلام کی تمام تعلیمات محفوظ ہیں اور امت مسلہ ہمیشہ اس عقیدے کے تحفظ لیے حساس رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ قرب خداوندی اور نجات اخروی حاصل کرنے کا عمدہ اور بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کا فریضہ جاری رکھیں گے۔آئین کی دفعہ 295-Cتحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔ہم اسلام وملک دشمن قوتوں اور انکے اندرونی و بیرونی آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ نامو س رسالت کے خلاف ہرقسم کی مہم جوئی بند کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -