کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ایم ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی ایس کے انٹری ٹیسٹ

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ایم ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی ایس کے انٹری ٹیسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ریزیڈنسی پروگرام سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایم ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی ایس پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ میں داخلہ کیلئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد اتوار 14 مئی کو بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن سنٹر لارنس روڈ پر کیا ۔ انٹری ٹیسٹ میں ملک کی تاریخ میں ریکارڈ 3200 ڈاکٹرز نے حصہ لیا۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے بتایاکہ اس سال امیدواروں کا رسپانس بے مثال ہے اور پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لیاہے ۔ پروفیسر اسد اسلم خان نے بتایاکہ 32 سو امیدواروں میں سے 2995 ایم ڈی ، ایم ایس کے اور 205 ایم ڈی ایس کے ہیں جبکہ 65 غیر ملکی طلبہ بھی امتحان میں شریک ہوئے ۔ انٹری ٹیسٹ کے رزلٹ کے بعد مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجز میں کامیاب امیدوار میرٹ اور دستیاب سیٹوں کے مطابق پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کا آغاز کردیں گے ۔ میرٹ اور سیٹوں کی تعداد کا تعین پوسٹ گریجوایٹ ایڈمشن کمیٹی /سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کرے گی ۔اس موقع پر سیکرٹری نجم احمد شاہ نے انٹری ٹیسٹ کے شاندار انتظاات کرنے پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر اسد اسلم خاں اور ا ن کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ داخلہ ٹیسٹ میں 32 سو امیداواروں کا حصہ لینا شفافیت اور میرٹ پرمبنی پنجاب ریزیڈنسی پروگرام پر اعتماد اور اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اب صرف قابلیت اور میرٹ کا بول بالا ہوگا ،سفارش ،کرپشن کلچر کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔