اسلام نے عورت کو ماں کا جودرجہ دیا وہ دنیا میں کوئی نہیں دے سکتا، عبدالوحیدروپڑی

اسلام نے عورت کو ماں کا جودرجہ دیا وہ دنیا میں کوئی نہیں دے سکتا، ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ عورت کو ’’ماں ‘‘ کا عظیم درجہ دے کر جو مقام اور جس مقدس رشتہ سے دین اسلام نے اسے دیا ہے دنیا کا کوئی مذہب یا نام نہاد انسانی حقوق کی کوئی این جی او نہیں دے سکتی،خود کو ماں سے الگ کرنے والا کبھی دنیا میں عزت نہیں پا سکتا۔گذشتہ روز جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے ’’ اسلام میں ’’ماں‘‘ کا مقام کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے قاری فیاض سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے گوادر واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ دشمن ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے ۔ مگر قوم متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرے گی ۔ مستونگ دھماکہ میں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں۔ اس وقت تمام سیاسی ومذہبی قوتوں کو حالات کا ادراک کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا، دہشت گرد ی کے خاتمے کے لیے ہم سب ایک صفحہ پر ہیں۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے دعائے مغفرت کی ،زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -