جیالے پیرا شوٹرزقابض کا راستہ روکنے کیلئے فعال ہو رہے ہیں‘ سردار حُر بخاری

جیالے پیرا شوٹرزقابض کا راستہ روکنے کیلئے فعال ہو رہے ہیں‘ سردار حُر بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ جیالے پیرا شوٹ کے ذریعے آکر پارٹی پر قابض ہو نے والوں کا راستہ روکنے کیلئے فعال ہو رہے ہیں ،مستقبل کے فیصلوں بارے کارکنوں سے بھرپور مشاورت کی جائے گی ۔ مرکزی سیکرٹریٹ وحدت روڈ پر کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ، بجلی کے بد ترین بحران کے باعث کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے جس سے بیروزگاری کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن جماعتیں عوام کے حقوق کا دفاع کرنے میں یکسر ناکام رہی ہیں جس کے باعث حکومت کو اپنی من مانیاں کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب پیپلز پارٹی دوبارہ پسے ہوئے طبقات کی آواز بنے گی اور حکمرانوں کو عوام کی طاقت سے ہی راہ راست پر لائیں گے ۔ سردار حُر بخاری نے کہا کہ جیالے بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلزپارٹی کا علم سنبھالنے کیلئے فعال ہو رہے ہیں ، اب پیرا شوٹ کے ذریعے آنے والے قابضین کا راستہ بھی روکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں مستقبل کے حوالے سے تمام فیصلے کارکنوں کی مشاورت سے کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -