پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کی بجٹ تیاری کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کی بجٹ تیاری کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی ، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹوآفیسرز اور بجٹ آفیسرز کیلئے مالیاتی امور او بجٹ کی تیاری سے متعلقہ مقامی ہوٹل میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ ایف ایم سی محمد علی عامر ، سابقہ ڈائریکٹر بجٹ ارشد چوہدری ، ڈائریکٹر ہیلتھ لاہور ڈویژن ڈاکٹر ندیم سہیل ، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ڈاکٹر فاروق منظور، ڈپٹی سیکرٹری پی اینڈ ایس ایچ ڈاکٹر یداللہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ورکشاپ کے شرکا ء نے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری علی جان خان کے ورکشاپ کے انعقاد کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ مالیاتی امور او ر بجٹ سے متعلق تربیتی ورکشاپ انتہائی معلوماتی اور مفید رہی ہے اور اس قسم کی ورکشاپس کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے تاکہ افسران کی کیپسٹی بلڈنگ ہوتی رہے کیونکہ تربیت ایک مسلسل عمل ہے جسے جاری رہنا چاہیے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -