ن لیگ کو پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے ہضم نہیں ہو رہے، یاسر گیلانی

ن لیگ کو پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے ہضم نہیں ہو رہے، یاسر گیلانی

  

لاہورجنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف کے کامیاب جلسے ہضم نہیں ہو رہے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ٹینٹوں کے نیچے جلسے کرنے والوں کی صفوں میں بھونچال برپا ہے کیونکہ عوام نے مسلم لیگ ن کو مسترد کردیا ہے سرکاری ملازمین اور پوری حکومتی مشینری کواستعمال کر کے بھی وزیر اعظم کے جلسے کے ٹینٹ خالی نظر آتے ہیں تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے عوام اور تحریک انصاف میں دوریوں کی تمام کاوشیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک ہی تصویر کے دو رُخ ہیں عوام کا استحصال کرنے کے لئے چور اور لٹیرے اکٹھے ہو چکے ہیں لیکن تحریک انصاف حکمرانوں کو اُن کے عزائم پورے نہیں کرنے دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -