گردہ سکینڈل ؛ ایف آئی اے نے میو ہسپتال کے ایک ڈاکٹرکو گرفتار کرلیا

گردہ سکینڈل ؛ ایف آئی اے نے میو ہسپتال کے ایک ڈاکٹرکو گرفتار کرلیا
گردہ سکینڈل ؛ ایف آئی اے نے میو ہسپتال کے ایک ڈاکٹرکو گرفتار کرلیا

  

لاہور(خبر نگار) ایف آئی اے نے گردہ سکینڈل میں میو ہسپتال کے ایک ڈاکٹر ظفر جاوید کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کے مطابق گرفتار ڈاکٹر ظفر جاوید کا تعلق ڈاکٹر فواد سے ہے جو گردہ سکینڈل میں ملوث اور گجرات سمیت آزاد کشمیر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے کاروبارکا سرغنہ ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گردہ سکینڈل میں ملوث ڈاکٹر ظفر جاوید کی گرفتاری کے لئے چھاپے کے دوران ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے جس کی روشنی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -