نیب لاہور کا لیسکو کے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کیلئے کارروائی مزید تیز کرنیکا فیصلہ

نیب لاہور کا لیسکو کے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کیلئے کارروائی مزید تیز کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار) نیب لاہور نے لیسکو کے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے اربوں روپے کی ریکوری کے لیے کارروائی کومزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس میں بڑے پیمانے پر ڈیڈ ڈیفالٹرز کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ نیب ذرائع کے مطابق لیسکو نے ایک ہزار 734 ڈیڈ ڈیفالٹرز جس میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی کی ڈیفالٹرز سے اربوں روپے کی وصولی کرنے کے لیے لسٹیں نیب کے حوالے کر رکھی ہیں تاکہ وہ ریکوری کرانے میں انکی مدد کریں۔ نیب ذرائع کے مطابق اس کے لیے تمام پیپر ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کے لیے کارروائی کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔صنعتی صارفین سے پہلے مرحلہ جبکہ دوسرے مرحلہ میں کمرشل صارفین سے ریکوری کے لیے نوٹس بھجوانے کے کام کو تیز کیا جارہا ہے جس میں ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -