ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ موجودہیں،مریم اور نگزیب

ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ موجودہیں،مریم اور نگزیب

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں، ماں وہ ہستی ہے کہ جس کی عظمت بیان کرنے کیلئے لفظوں کا ذخیرہ موجود نہیں ہے۔ اتوار کو ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماں کا رشتہ قربانی،ایثار اور محبتوں کا مجموعہ ہے، ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں اور ماں رحمت ہی رحمت ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماں سے محبت اور اسکا قرب ہی زندگی میں اللہ اور اس کے رسول مقدس کی خوشنوری کا ذریعہ ہے، جنت ماں کے قدموں تلے ہے اور اس کی طلب اور حصول ہر مسلمان کی خواہش اوّل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماں آپ کو ہر پریشانی اور مصیبت سے بچانے کا وسیلہ تو دوسری دھرتی ماں جو اس فانی زندگی میں آپ کے وقار اور اعتماد کی نشانی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنم دینے والی ماں ہو یا آزادی سے جینے کا حق دینے والی دھرتی ماں ہو، ماں سے ہمیشہ پیار کرنا چاہئے۔

مزید :

صفحہ آخر -