بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال میں مزید19 بچوں کی کوکلیئرامپلانٹ سرجری

بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال میں مزید19 بچوں کی کوکلیئرامپلانٹ سرجری

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال میں پاکستان میں سماعت سے محروم بچوں کیلئے کوکلیئرامپلانٹ سرجری کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور اہمیت کو اجا گر کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کی مہمانِ خصوصی مس امبر ملک ، صدر بحریہ ٹاؤن تھیں۔بحریہ ٹاؤن اس ماہ بھی ہمیشہ کی طرح بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال میں مزید19 بچوں کی کوکلیئرامپلانٹ سرجری کروا رہا ہے۔ہر ایک آپریشن کی لاگت 17سے20 لاکھ روپے ہے۔اتنی بڑی رقم کا بندوبست ہمارا متوسط طبقہ بھی نہیں کر سکتا۔مگرخدمتِ خلق کے جذبے سے بھر پور چےئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا عزم ہے کہ کوئی بھی بچہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہ جائے۔بحریہ ٹاؤن 2013 سے اب تک سماعت سے محروم 350 بچوں کا کامیابی سے آپریشن کرواچکا ہے۔ بحریہ ٹاؤن نہ صرف آپریشن بلکہ اسکے بعد سپیچ تھراپی بھی مفت فراہم کرتا ہے۔جس کے لیے الگ سپیچ تھراپی سنٹر بنایا گیا ہے جہاں بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر بو لنا سکھایا جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -