وزیراعلیٰ پنجاب کی بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت چین کے صدر ، وزیر اعظم کومبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کی بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت چین کے صدر ، وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو اس فورم میں شرکت کی دعوت چین کے صدرشی جن پنگ نے دی تھی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ون بیلٹ ون روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر چین کے صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہہم ون بیلٹ ون روڈ فورم کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ون بیلٹ ون روڈ فورم کا کامیاب انعقادچین کی بہت بڑی کامیابی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ کا تاریخ ساز اقدام ترقی ، خوشحالی اور امن کی نوید ہے اور اس اقدام پر عمل درآمد سے ممالک کے مابین رابطے مستحکم ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نے چین کے وزیر اعظم، سیاسی قیادت اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے رہنماؤں کو بھی ون بیلٹ ون روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

مزید :

صفحہ آخر -