انسداد ہنگامہ آرائی فورس کے 1200اہلکار میدان میں اتار دئیے گئے

انسداد ہنگامہ آرائی فورس کے 1200اہلکار میدان میں اتار دئیے گئے

  

لاہور(خبرنگار)پنجاب پولیس نے دنگا فساد کرنیوالوں سے نمٹنے کیلئے ترکی سے تربیت یافتہ انسداد ہنگامہ آرائی فورس میدان میں اتار دی۔1200 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل انسداد ہنگامہ آرائی فورس کو مظاہرین اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے ترکی سے تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز نے گر سکھائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمانڈر انسداد ہنگامہ آرائی فورس کو فراہم کردہ یونیفارم موسم کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جبکہ اہلکاروں کی تربیت اس انداز میں کی گئی ہے کہ اگر پتھرا یا لاٹھیوں سے حملہ ہو تو یہ اپنے بچا ؤکے ساتھ ساتھ مظاہرین کا با آسانی مقابلہ کرسکتے ہیں۔انسداد ہنگامہ آرائی فورس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے ساتھ ساتھ مومی چھروں کا استعمال بھی کرے گی جبکہ حالات قابو میں نہ آنے کی صورت میں ہیوی پریشر والی واٹرکینن بھی استعمال کی جائے گی۔ اینٹی رائٹس فورس قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں ہر وقت الرٹ رہے گی اور دنگا فساد کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -