حج فارم فروخت کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے حج فارم فروخت کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ملک بھر سے حج کوٹہ فروخت کرنے والوں کی فہرست تیار،ہوپ کو ایسے ٹور آپریٹرز کو راہ راست پر لانے کے لیے آخری الٹی میٹم دے دیا ،گزشتہ3سال کی پرفارمنس رپورٹ اور بکنگ کی تفصیل لی جا سکتی ہے ذرائع وزارت مذہبی امور کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو۔وزارت مذہبی امور نے ایسے تمام ٹور آپریٹرز جو خود آپریشن نہیں کرتے بلکہ حج فارم فروخت کرتے ہیں ان کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ایسے افراد کی فہرست ہوپ کے ذمہ داران کے سامنے پیش کی گئی ہے ان کو بلیک لسٹ کرنے سمیت بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔