ملک بھر کی742حج کوٹہ ہولڈر کمپنیوں کو علیحدہ سائن بورڈ بنانے کی اجازت

ملک بھر کی742حج کوٹہ ہولڈر کمپنیوں کو علیحدہ سائن بورڈ بنانے کی اجازت

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے حج کوٹہ ہولڈر اور نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ کا فرق عوام الناس تک پہنچانے کے لیے ملک بھر کے742کوٹہ ہولڈر کمپنیوں کو علیحدہ سائن بورڈ بنانے کی اجازت دے دی ،حکومت پاکستان کالوگو،ہوپ کا لوگو بھی سائن بورڈ پر پرنٹ ہو گا ملک بھر کے حج آرگنائزر کو فوری نئے سائن بورڈ لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،بورڈ پر کمپنی کا نام،حکومت پاکستان کا لوگو،منظم نمبر،انرولمنٹ نمبر ویب سائٹ ،ای میل پتہ اور فون نمبر درج ہوں گے ،وزارت مذہبی امور نے یہ اقدام سپریم کورٹ آف پاکستان کے22اپریل 2017ء کے احکامات کی روشنی میں اُٹھایا ہے جس میں ملک بھر سے نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ کی طرف سے سستے حج پیکج کے نام پر لوٹ مار کو روکنے اور رجسٹرڈ اور کوٹہ ہولڈرز کی تفصیلات عوام الناس تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا تھا اب نئے سائن بورڈ صرف کوٹہ ہولڈر ہی لگا سکیں گے،نان رجسٹرڈ کو ایسا بورڈ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -