تعصب سے پاک پرامن جمہوری معاشرے کا قیام دیرینہ خواب ہے:ڈاکٹر رمیش کمار

تعصب سے پاک پرامن جمہوری معاشرے کا قیام دیرینہ خواب ہے:ڈاکٹر رمیش کمار

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی معاشرے میں برداشت، رواداری اور تحمل کے فروغ کیلئے اپنی نوعیت کے منفرد صحافتی فورم ٹولرینٹ پاکستان میڈیا نیٹ ورک کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد کل پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز آڈیٹوریم میں ہوگا، وزیر مذہبی اموراور بین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمد یوسف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو بطورخاص شرکت کیلئے مدعو کیاگیا ہے۔ بانی سرپرست ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی جو ممبر پارلیمنٹ اور کالمسٹ بھی ہیں نے میڈیا کو شمولیت کی دعوت دیتے ہو ئے بتایا کہ ترقی و خوشحالی یقینی بنانے کیلئے برداشت، رواداری اور صبرو تحمل جیسی اعلیٰ اوصاف کا فروغ ضروری ہے، تعصب سے پاک پرامن جمہوری معاشرے کا قیام دیرینہ خواب ہے جہاں تمام شہری ملکی ترقی و خوشحالی کی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار اداکریں ، میڈ یا نما ئند و ں کو اپنی تحریروں، ٹی وی پروگرامز اور بلاگز کے ذریعے معاشرے میں انسان دوستی، تحمل اور امن و آشتی جیسی خصوصیات کو فرو غ دینے کی ضرورت ہے، مقامی معاشرے اور بیرونِ ممالک کے مابین خوشگوار رابطے استوار کرنے کیلئے دورانِ تقریب مختلف تجاویز کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر، چیئرمین ایچ ای سی سمیت پارلیمانی نمائندے، سفارتکار، سول سوسائٹی اور شعبہ تعلیم سے وابستہ مختلف شخصیات بھی اظہارِ خیال کریں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -