سوئی ناردرن گیس‘ ایک ڈی ایم ڈی، 4سینئرمنیجر‘ 9جی ایم کی ترقیاں التوا کا شکار

سوئی ناردرن گیس‘ ایک ڈی ایم ڈی، 4سینئرمنیجر‘ 9جی ایم کی ترقیاں التوا کا شکار

  

لاہور(خبر نگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی میں ایک ڈی ایم ڈی، 4سینئرمنیجر‘ 9جی ایم کی ترقیاں سیاسی دباؤ کی نذر ہوکر ستمبر تک التواء کا شکار ہوگئی ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی میں ترقیوں کے لیے ایک ڈی ایم ڈی، چار سینئر منیجر، سات جی ایم اوز،9جی ایم کے لیے 19 مئی کوسوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسران کو انٹرویو کے لئے کالز کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق انٹرویو سے قبل سوئی ناردرن گیس کمپنی کی انتظامیہ پر سیاسی دباؤ ڈالا گیا ۔ جس میں افسران کی ترقیوں کاعمل 30جون کو بورڈ آف ڈائریکٹر کی 4سالہ مدت ختم ہونے کے باعث انٹرویو کینسل کردئیے گئے جس کی وجہ سے مذکورہ افسران کو ہیڈ آفس واپس جانا پڑا۔ ذرائع کے مطابق اب مذکورہ افسران کی ترقیوں کا فیصلہ اگلے مالی سال ستمبر2017ء سے اکتوبر 2018ء میں بننے والے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -