سعودی حکومت نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا

سعودی حکومت نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (آن لائن)سعودی حکومت نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے سعودیزائشن منصوبے2020 ء کے تحت اعلان کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو شدید جھٹکا دیدیا ہے اور اپنی وزارتوں اور حکومتی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگلے تین برسوں میں 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے نکال دیا جائے اور سعودی شہریوں کو ان کی جگہ پر کام پہ رکھا جائے۔واضح رہے کہ سعودی وزیر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 2020 ء4 تک تمام سرکاری محکموں سے غیر ملکیوں کو نکال دینا چاہیے۔

مزید :

صفحہ آخر -