عمران خان جھوٹے الزامات لگاتے رہیں ،کوئی پرواہ نہیں ، آصف کرمانی
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات لگاتے رہیں ،کوئی پرواہ نہیں ،وزیر اعظم نواز شریف چین میں پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے نکال رہے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام جان چکے ہیں کہ کون پاکستان کا خیر خواہ ہے اور کون بد خواہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی 2018 میں ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر2018 کے بعد بھی جاری رہے گا۔