موثر کارروائیوں سے وائٹ کالر کرائم کم ،شرح سزا76فیصد تک بڑھ چکی ہے :قمر زمان چودھری

موثر کارروائیوں سے وائٹ کالر کرائم کم ،شرح سزا76فیصد تک بڑھ چکی ہے :قمر زمان ...

  

اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے قومی دولت لوٹنے والوں سے 287 ارب روپے کی خطیر رقم واپس قومی خزانے میں جمع کروائی ہے جبکہ ہماری موثر حکمت عملی سے سزاء کی شرح 76فیصد تک بڑھ چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین نیب قمر زمان چودھری کا جامع انفورسمنٹ پالیسی کے حوالے سے جاری بیان میں کہنا تھا ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے نیب نے بعض آپریشنل اختیارات ریجنل ڈائریکٹریٹس جنرل کو سونپ دیئے ہیں، موجودہ انتظامیہ نے ملک سے بدعنوانی خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسی مرتب کی ہے اور ادارے کی موثر حکمت عملی کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ نیب ملک میں انسداد رشوت ستانی کا بڑا اد ا ر ہ ہے ،جو کسی بھی شکایات کی وصولی کے بعد اپنا کام شروع کرتا ہے جس میں نیب آرڈیننس کے تحت تحقیقات کاعمل شفاف طریقے سے مکمل کرکے کیس عدالتوں میں بھیجے جاتے ہیں جبکہ ہماری موجودہ انتظامیہ نے کام کو زیادہ موثر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے مثبت اثرات ہونا شروع ہو گئے ہیں اور شکایت کی وصولی سے لے کر تحقیقات اور ریفرنس دائر کرنے کیلئے 10ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے ۔ نیب میں بہتر حکمت عملی کیلئے ایس او پیز مرتب کئے گئے ہیں جس کے تحت جب کوئی شکایت موصول ہوئی ہے اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچا نے والے عناصر اگر دولت واپس نہ کریں تو ان کیخلاف باقاعدہ کارروائی کی جاتی ہے۔ادارے میں تمام تر کارروائی طے شدہ طریقہ کار کے تحت کی جاتی ہے ۔ ادارے کی موثر کارروائیوں سے وائٹ کالر کرائم کو کم کرنے میں مدد حاصل ہوئی ہے اور نیب نے قومی دولت لوٹنے والوں سے 287ارب روپے کی خطیر رقم واپس قومی خزانے میں جمع کروائی ہے جبکہ موثر حکمت عملی سے ادارے کی کنویکشن کی شرح 76 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

قمر زمان چوہدری

مزید :

علاقائی -