پاک فوج کی تضحیک ناقابل برداشت، ایف آئی اے سوشل میڈیا اکاؤنتس کیخلاف کارروائی کرے: نثار

پاک فوج کی تضحیک ناقابل برداشت، ایف آئی اے سوشل میڈیا اکاؤنتس کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک۔ایجنسیاں)وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج کی تضحیک ناقابل برداشت ہے ایف آئی اے سوشل میڈیا اکاونٹس کیخلاف کارروائی کرے۔ چودھری نثارکا سوشل میڈیا پر پاک فوج پر تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت ملکی سکیورٹی کے معاملات اورمتعلقہ اداروں پرتنقیدنہیں کی جاسکتی، آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج یا اسکے افسروں کی تضحیک ناقابل قبول ہے، کوئی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگاجس سے پاک فوج کے وقار پرحرف آئے۔انہوں نے ایف آئی اے کو ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دانستہ یاغیردانستہ طورپرایساجرم کرنیوالے کیخلاف سخت اور بلاتفریق کارروائی کی جائے،خواہ ملوث افراد کا تعلق کسی بھی پارٹی یاپیشے سے کیوں نہ ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -