گوادر میں شہید کئے گئے 10میں سے 9مزدور نوشہروفیروز میں سپرد خاک

گوادر میں شہید کئے گئے 10میں سے 9مزدور نوشہروفیروز میں سپرد خاک

  

نوشہرو فیروز(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) بلوچستان کے علاقہ گوادر میں ہفتہ کے روز دہشتگرد وں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے 9 مزدوروں کو آبائی علاقہ نوشہرو فیروز میں آہوں اور سسکوں کیساتھ سپر خاک کر دیا گیا ۔ شہید مزدوروں کی نماز جنازہ نوشہرو فیروز کے گاؤں صد یق لاکھو میں ادا کردی گئی، شہداء میں 3 سگے بھائی بھی شامل تھے، نماز جنازہ میں صوبائی وزیر ضیاء لنجار سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔سپرد خاک کئے جانیوالے مزدوروں میں آصف ،دو ست محمد،جدل خان،رسول بخش،عبدالحکیم،صدام،کو دل،ظہیر اور وحید شامل تھے ،ادھر لیویزذرائع کے مطابق گوادرمیں فائرنگ کے2 مقدمات لیویزتھانہ گوادر میں مزدورقادربخش کی مدعیت میں درج کر لئے گئے ہیں۔مقدمے میں قتل،اقدام قتل،دہشتگردی سمیت مختلف دفعات شا مل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرگوادرجمیل بلوچ کے مطابق گوادرفائرنگ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس کے متعلق کوئی اب تک گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقوں کے داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی اور گردونواح میں چیکنگ سخت کردی گئی۔گورنر، وزیر اعلیٰ اور وز یر د اخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔کمشنر مکران ڈویژن بشیر بنگلزئی نے بتایاہے کہ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی تلاش جاری ہے ، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -