کراچی، ہاکس بے پر پکنگ منانے کیلئے جانیوالے 4نوجوان ڈوب کر جاں بحق
کراچی(این این آئی)ہاکس بے پر پکنک منانے کے لیے جانے والے 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ٗایک کو زندہ بچا لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کا گروپ پکنک منانے کے لیے ہاکس بے گیا تھا جہاں رات گئے سمندر میں نہاتے ہوئے 5 نوجوان ڈوب گئے، بلدیہ عظمیٰ کے ریسکیو سروسز انچارج کے مطابق صبح 7 بجے اطلاع ملنے کے بعد غوطہ خوروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکال لیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ٗ باقی 4 نوجوانوں ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔حادثے میں ڈوب کر مرنے والوں نوجوانوں کی شناخت 25 سالہ دانش، 19 سالہ سید رضا، 17 سالہ مشال اور زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے اور تمام نوجوانوں کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔