الیکشن 18ء میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کلین سویپ کرینگے: بلاول بھٹو زداری

الیکشن 18ء میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کلین سویپ کرینگے: بلاول بھٹو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جوہمیشہ سے ملک میں مظلوم وغریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے، پیپلزپارٹی کامنشورجمہوریت کا فروغ ، قانون و آئین کی بالادستی اورعوام کا حق حکمرانی ہے، آنیوالے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی کلین سویپ کرے گی ۔ گزشتہ روزنصیرآباد بھنگرقومی اتحاد کے وائس چیئرمین میر جعفر کریم بھنگر کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے انکامزید کہنا تھا جعفرکریم بھنگر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کرکے ایک مثبت سوچ اپنائی ہے کیونکہ یہ شہداء کی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہی ہے،انکی شمولیت سے نصیرآباد ڈویژن میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کیساتھ پیپلزپارٹی کو ایک بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی تیزی سے بلوچستان میں مستحکم اور مضبوط ہوتی جارہی ہے،جو عوام کے اعتمادکا مظہر ہے، اس جما عت سے وابستہ افرادعوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہیں،اس موقع پر میر جعفرکریم بھنگر نے کہامیں نے سوچ سمجھ کر اوراپنے دوست اوررفقاء سے صلاح مشورے کے بعد ایک قومی جماعت میں شمولیت کرکے سیاسی زندگی کا آغازکیا ہے اورآنیوالے وقت میں بھرپورکوشش کریں گے کہ پیپلزپارٹی کو نصیرآباد ڈویژن کا قلعہ بنائیں کیونکہ یہی جماعت ہے جو جمہوری اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک میں ایک مثبت سیاست کوفروغ دے رہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو ذراری نوجوان قائد ہیں جو ملک میں عوام کے حقوق اورملکی اداروں کو مضبوط کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -