شیخ رشید کا این اے 55,56 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

شیخ رشید کا این اے 55,56 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

  

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداین اے 55 اور 56 سے عمران خان کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ 120 دن اہم ہیں جس کے بعد جے آئی ٹی سے (ن )لیگ کا جنازہ نکلے گا پانچوں کندھوں پر نکلے گا۔میڈیار پورٹ کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 کے کارکنوں کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا اور اس موقع پر سربراہ عوامی مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دو لیڈر ہیں ایک عمران اور دوسرا شیخ رشید جبکہ پاکستان میں سیاست کے دو شہر ہیں ایک کراچی اور دوسرا راولپنڈی،2017 ء الیکشن کا سال ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ حنیف عباسی پر 2 ٹن ہیروئن کا کیس ہے،اگر جے آئی ٹی سے ن لیگ کا جنازہ نہ نکلے تو عوام کو مایوس نہیں ہونا چاہیے اور لوگوں کو نفرت کے معیار پر پہنچایا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -