مودی سرکار کو سی پیک پر جلس و حسد مہنگی پڑگئی، پاکستان کو اکیلا کرنیوالا بھارت خود تنہا رہ گیا

مودی سرکار کو سی پیک پر جلس و حسد مہنگی پڑگئی، پاکستان کو اکیلا کرنیوالا ...

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)مودی سرکار کو پاک چین اقتصادی راہداری پر جلن اور حسد مہنگی پڑگئی، پاکستان کی تنہائی کے خوا ب دیکھنے والا بھارت خود تنہا رہ گیا،ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا بائیکاٹ کر کے خطے میں الگ تھلگ ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھا ر ت نے چین میں ہونیوالے فورم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اقتصادی راہداری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے واویلا مچایا کہ چین اقتصادی راہداری منصوبے پر باضابطہ بات کرے۔چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے یوریشیا سے ملانے کیلئے چین کے اس منصوبے میں شامل ہو جائے۔بیجنگ میں جاری کانفرنس میں کم از کم 28 سربراہان مملکت و حکومتی عہدیدار شر کت کررہے ہیں اور اس کانفرنس کو عالمی مقبولیت کا منصوبہ قراردیا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -