بااثر زمیندار کے بگڑے بیٹوں نے محنت کش کے بیٹے پر کتا چھوڑ دیا، کمسن شدید زخمی، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

بااثر زمیندار کے بگڑے بیٹوں نے محنت کش کے بیٹے پر کتا چھوڑ دیا، کمسن شدید ...

  

لاہور ( خبر نگار) رائیونڈ کے علاقہ میں بااثر زمیندار کے بیٹوں نے غریب محنت کش شہری شرافت علی کے نو عمر بیٹے پر کتا چھوڑ دیا،جس کے کاٹنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے محنت کش شرافت علی کا نو عمر بیٹا حسن علی گھر سے کسی کا م کے سلسلے میں باہر گیا کہ گھر کے قریب سوہاوا نامی با اثر زمیندار کے بیٹوں جاوید اور خالد نے اس پر کتا چھوڑ دیا ، کتے نے نو عمر لڑکے حسن کو کاٹ لیا جس پر وہ زخمی ہو گیا ، واقعہ کیخلاف مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔پولیس کے مطابق بااثر زمیندار سوہاوا اور اس کے بیٹوں جاوید اور خالد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -