انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانیوالی 146سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنیکا فیصلہ ،الیکشن کمشین کی ویب سائٹ فہرست جاری

انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانیوالی 146سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے والی 146سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ،پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ،پشتونخوا ملی عوامی ،آل پاکستان مسلم لیگ مشرف اور پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کو آئندہ کسی بھی بلدیاتی ،صوبائی یا قومی اسمبلی میں انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ پر انتخابات کیلئے نااہل سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 178سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کئے گئے ہیں ۔ صرف 32سیاسی جماعتوں نے بروقت انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین ،عوامی مسلم لیگ ،پاکستان مسلم لیگ ،جمعیت علماء اسلام فضل الرحمن گروپ ،جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ ،پاکستان مسلم لیگ(ضیاء)عوامی نیشنل پارٹی ،مرکزی جمعیت اہلحدیث،مجلس وحدت مسلمین،ایم کیو ایم پاکستان،جمعیت علماء اسلامی نظریاتی،پاکستان مسلم لیگ کونسل،قومی وطن پارٹی ،پاکستان سنی تحریک،پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان راہ حق پارٹی ،پاسبان پاکستان ،تحریک تحفظ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز،عوامی نیشنل پارٹی ورکرز گروپ،پاکستان تحریک انصاف نظریاتی،پاکستان ڈیموکریٹک فرنٹ ،پاکستان وومن مسلم لیگ،گجر قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انسانیت شامل ہیں۔ 146سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی پاداش میں اگلے کسی بھی ضمنی بلدیاتی اور قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ،عوامی تحریک ،پاکستان مسلم لیگ مشرف،پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو،جمہوری وطن پارٹی ،جمعیت علماء پاکستان نورانی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ،تحریک صوبہ ہزارہ ،سنی اتحاد کونسل ،جمعیت علمائے پاکستان نیازی،مرکزی جمعیت مشائخ پاکستان،پاکستان نیشنل مسلم لیگ ،سرائیگی صوبہ تحریک شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت مجموعی طور پر 337سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں ۔ 2013ء کے جنرل الیکشن کے بعد مجموعی طور پر 31سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی میں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کیلئے شرائط مزید سخت کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے تاکہ غیر ضروری طور پر سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کرنے کے رجحان کو ختم کیا جاسکے ۔

الیکشن کمیشن

مزید :

علاقائی -