بدین : ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت 4 افراد گرفتار، 80 کلو چرس برآمد

بدین : ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت 4 افراد گرفتار، 80 کلو چرس برآمد

  

بدین(این این آئی)سندھ پولیس نے حاضر سروس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 80 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔بدین کی پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر حیدر آباد بائی پاس روڈ پر ایک نجی گاڑی کو روکا جس سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد ہوئی۔ایس ایچ او ماڈل پولیس محمد ابراہیم جتوئی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک کی مولا داد رِند کے نام سے شناخت ہوئی، جس کے بیان اور دستاویزات کے مطابق وہ ضلع کوئٹہ میں حاضر سروس ڈی ایس پی ہے۔ سی آئی اے پولیس کے ڈی ایس پی امداد سولنگی کی شکایت پر چاروں ملزمان مولا داد رند، محمد بلال لاشاری، نبی بخش لاشاری اور اللہ داد لاشاری کیخلاف نارکوٹِکس ا یکٹ کے سیکشن 9 ’سی‘ کے تحت چار الگ، الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام یہ جاننے کیلئے کہ آیا مولا داد رند بطور ڈی ایس پی کوئٹہ میں تعینات تھا یا صوبے کے کسی دیگر حصے میں، بلوچستان میں اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں۔

ڈی ایس پی گرفتار

مزید :

علاقائی -