حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس آج سے شروع ہوگا

حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس آج سے شروع ہوگا

  

سیہون شریف(نامہ نگار )حضرت لعل شہباز قلندر کا 765واں سالانہ عرس آج(پیر)سے شروع ہوگا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ عرس کے موقع پر درگاہ لعل شہباز قلندر کی سیکیورٹی کو انتہائی مستعد اور الرٹ رہتے ہوئے یقینی بنایاجائے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے عرس کے موقع پر ضلع بھرآج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،جس کے باعث تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے جبکہ ضلع بھر میں 144نافذکرکے ہیوی ٹریفک کا جامشورو میں داخلہ بند کردیاگیاہے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سیہون میں واقع درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر ہزاروں زائرین کی آمد متوقع ہے اور دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ واقعہ سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔اس حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ لعل شہبازقلندرکے مزار اوراطراف کی کڑی نگرانی کی جائے اور داخلی راستوں پرجسمانی تلاشی کوممکن بنایا جائے اور کسی بھی فرد کو جامہ تلاشی کے بغیر درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جا ئے۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ درگاہ کی سیکیورٹی کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے مزار کے اطراف اور مرکزی شاہراہ پر پارکنگ ممنوع رکھی جائے جب کہ انٹیلی جنس جمع اور شیئر کرنے کو مربوط و موثر بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ عرس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ چاک و چوبند ہو کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے لئے 4500 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے گے جبکہ پانچ سو اسپیشل برانچ کے اہلکار رینجرز اور پاک فوج بھی موجود ہو گئی، 275سی سی ٹی وی کیمرے سیہون شریف کے مختلف مقامات پرنصب کئے گئے ہیں ۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جامشورو منور مہیسر نے بتایا کہ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765ویں عرس مبارک کے موقع پر ضلع جامشورو میں 15مئی کو عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہے گے۔انہوں نے کہا کہ جامشورو میں عرس کے موقع پرچار دن تک جامشورو میں 144دفعہ نافذ کر دی گئی ہے، ہیوی ٹریفک کا جامشورو میں داخلہ بند کردیاگیاہے، آر ٹی سیکرٹری اور ضلع بھر کے ایس ایچ او کو ہدایت کی گئی ہے کہ جامشورو میں ہیوی ٹریفک پہ پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ دادو ،نوشہرو فروز نواب شاہ قاضی احمد حیدرآباد ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع سے بھی ہیوی ٹریفک بند کرنے کا کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی جیمز اور انڈس ہائی وے پر سات میڈیکل کیمپ جبکہ اسپتال مین 50ڈاکٹرز کو مقرر کر دیا گیا ہے۔جس میں دس لیڈی ڈاکٹر ہے جبکہ چار لاکھ پانی کی بوتلیں مفت تقسیم کی جائے گی، گرمی کے لئے مختلف مقامات پہ شاول اور پینے کے پانی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جبکہ آتش بازی پہ مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، آتش بازی کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -