ہر معاملے پر مٹی پاؤ کا فارمولہ کامیاب نہیں ہو گا

ہر معاملے پر مٹی پاؤ کا فارمولہ کامیاب نہیں ہو گا
 ہر معاملے پر مٹی پاؤ کا فارمولہ کامیاب نہیں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مصنوعی کامیابیاں آئندہ عام انتخابات میں خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گی ،ہر معاملے پر مٹی پاؤ کا فارمولہ کامیاب نہیں ہوسکتا بلکہ حکمرانوں کی زبردست پکڑ کے آثار نمایاں ہیں،پیپلز پارٹی کی قیادت کے متحرک ہونے سے (ن) لیگ والوں کو بخار چڑھ گیا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور انکے بھائی وزیر اعلیٰ شہباز شریف ہر ہفتے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا فیتہ کاٹتے ہیں لیکن پھر بھی حیرت ہے کہ لوڈ شیڈنگ کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے ۔ مجموعی شارٹ فال پانچ ہزار کے قریب بتایا جاتا ہے لیکن یہ بھی کہتے ہیں کہ پانچ ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے حکمرانو ں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اسی وجہ سے (ن) لیگ والوں کو بخار چڑھ گیا ہے جو اب کم نہیں زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں پانچ سالوں کا حساب دوں گا لیکن ہم کہتے ہیں کہ عوام آپ سے حساب نہیں بلکہ لوٹ مارپر آپ کا احتساب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں وقت تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور ان کی زبردست پکڑ کے آثار نمایاں ہیں

مزید :

علاقائی -