شہبازشریف نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں لکھی ہوئی تقریر کی بجائے انتہائی مدلل انداز میں زبانی خطاب کیا
لاہور)خصوصی رپورٹ)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے کلیدی خطاب کیا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے لکھی ہوئی تقریر کی بجائے انتہائی مدلل انداز میں زبانی خطاب کیا اور چین کے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ ویژن کودنیا کے مستقبل کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک شانداراقدام قراردیا۔ شہبازشریف اس فورم میں شرکت کرنے والے ممالک کے کسی بھی صوبے کے واحد وزیراعلی ہیں جنہیں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کا اعزاز حاصل ہواہے۔چین کی حکومت کی جانب سے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کی خصوصی دعوت دی گئی تھی او ربلاشبہ یہ نہ صرف پنجاب حکومت بلکہ پورے پاکستان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعلی شہبازشریف نے ایک بہت بڑے فورم کے سامنے اظہار کیا اور کئی ممالک کے سربراہان مملکت او ررہنماؤں نے وزیراعلی شہبازشریف کی تقریر سنی اور دنیا کے مختلف سربراہان مملکت اور رہنماؤں نے وزیراعلی محمد شہبازشریف کے خطاب کو خصوصی طو رپر سراہا ۔۔